ق لیگ کا میانوالی بھکر جھنگ کو جنوبی پنجاب صوبے میں شامل کرنے کا مطالبہ

ق لیگ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چشمہ اورجناح بیراج ان اضلاع میں ہیں اوریہ ملتان کو سیراب کرتے ہیں اس لئے ضلعوں کو۔۔۔

چوہدری شجاعت حسین نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں میانوالی، بھکر اور جھنگ کو بھی جنوبی پنجاب صوبے میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔


مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سینیٹر چوہدری شجاعت کے زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں رضا حیات ہراج، سردار بہادر سیہڑ اور خواجہ شیراز نے میانوالی، بھکر اور جھنگ کو بھی نئے صوبے میں شامل کرنے کی تجویز دی، ان کا کہنا تھا کہ پانی اور دیگر وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے کیونکہ چشمہ اور جناح بیراج ان اضلاع میں ہیں اور یہ ملتان کو سیراب کرتے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعظم سے بات کریں گے۔ اجلاس میں لانگ مارچ میں چوہدری شجاعت کے کردار کی تعریف بھی کی گئی۔
Load Next Story