تحریک منہاج القرآن کو مینار پاکستان پر سیرت کانفرنس کے انعقاد کی اجازت مل گئی

سیرت کانفرنس کیلئے ضلعی حکومت مکمل تعاون کرے گی تاہم سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک منہاج القرآن پر ہوگی۔

سیرت کانفرنس کے دوران کسی بھی خوشگوار واقعے کی ذمہ دار تحریک منہاج القرآن پر ہوگی، ضلعی انتظامیہ ۔ فوٹو اے ایف پی/ فال

ضلعی انتظامیہ نے تحریک منہاج القرآن کو مینار پاکستان کے احاطے میں سیرت کانفرنس کی اجازت دے دی۔



ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک منہاج القرآن انتظامیہ سے لئے گئے حلف نامے میں تحریر ہے کہ سیرت کانفرنس کے انعقاد کے لئے ضلعی حکومت تحریک منہاج القرآن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاہم سیکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری تحریک منہاج القرآن کے رضاکاروں پر ہوگی، اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری بھی تحریک منہاج القرآن اور سیرت کانفرنس کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔


واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے سیرت کانفرنس کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جان کو خطرہ ہے اور ایسی صورت حال میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی تاہم تحریک منہاج القرآن کے رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے ان کے ادارے کی جانب سے سیرت کانفرنس کا باقاعدہ انعقاد کیا جاتا ہے۔

Load Next Story