سندھ کے تمام سرکاری ادارے واٹر بورڈ کے نادہندہ نکلے

اجلاس کو بتایا گیا کہ گورنر، وزیر اعلیٰ، وزرا، سکیورٹی فورسز سمیت کوئی سرکاری ادارہ واٹر بورڈ کے واجبات ادا نہیں کرتا۔


ویب ڈیسک January 23, 2013
واجبات کی رقم بڑھتے بڑھتے 22 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ کے تمام سرکاری ادارے کراچی واٹر بورڈ کے نادہندہ نکلے۔


سندھ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ گورنر، وزیر اعلیٰ، وزرا، سکیورٹی فورسز سمیت کوئی سرکاری ادارہ کراچی واٹر بورڈ کے واجبات ادا نہیں کرتا اور واجبات کی رقم بڑھتے بڑھتے 22 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ رینجرز کے زیر استعمال عمارتوں سے 10 سال سے پانی اور بجلی کے بل وصول نہیں کئے گئے کیونکہ جو افسر بھی واجبات کی وصولی کے لئے جاتا ہے اسے اپنی نوکری کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


کمیٹی نے نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ افسران کو نادہندگان کی فہرستیں شائع کرنے اور واجبات کی وصولی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں