پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا گیا

مدرزڈے کا کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت کو اجاگر کرنا اور ماں کے لئے عقیدت سمیت شکر گزاری کے جذبات کو فروغ دینا ہے


ویب ڈیسک May 14, 2017
ملک بھر میں آج ماں کی عظمت کے حوالے سے سرکاری وغیر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی ماؤں کا دن انتہائی جوش و خروش سے منایاگیا۔

ملک بھر میں ماں کی عظمت کے حوالے سے سرکاری وغیر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، جس میں ماں کی ممتا کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

ماں وہ ذات ہوتی ہے جو نسل انسانی کو ناصرف آگے بڑھاتی ہے بلکہ اس کی گود ہی انسانی کی پہلی تعلیمی درس گاہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جس معاشرے میں مائیں متحرک کردار ادا کرتی ہیں وہاں تہذیب و تمدن بھی پروان چڑھتا ہے۔ ماؤں کا دن منانے کا پہلا رواج امریکا سے پڑا، جہاں آج سے ٹھیک 100 سال قبل اس وقت کے صدر ووڈرو ولسن نے ملک میں ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو ماؤں کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا، رفتہ رفتہ یہ رجحان دنیا بھر میں پروان چڑھتا گیا ، گزشتہ ایک دہائی سے وطن عزیز میں بھی ماؤں کا دن انتہائی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کے لئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ اس دن بچے اپنی ماں کو خوش کرنے کے لئے خاص اہتمام بھی کرتے ہیں۔ وہ اپنی ماں کوتحائف بھی پیش کرتے ہیں جوروایتی پھولوں سے لےکر تہنیتی کارڈزاورقیمتی چیزوں تک محیط ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق 1967ء سے ہر سال مئی کے دوسرے اتوارکو تمام رکن ممالک میں ماؤں کی عظمت، ان کی اہمیت وافادیت، ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلیے ورلڈ مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |