دشمن پاک چین ترقیاتی منصوبوں کو پامال کرنے کی کوشش کررہا ہے خورشید شاہ

بلوچستان میں دہشت گردی کی پے در پے وارداتیں حکومت کے لیے کھلا چیلنج ہیں، خورشید شاہ


ویب ڈیسک May 14, 2017
دہشت گردی کے خلاف کامیابی ہی دشمن کی ناکامی اور ہماری فتح ہے، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امن اور ترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن دشمن پاک چین ترقیاتی منصوبوں کو پامال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر خطرے کی علامت ہے، امن اور ترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن دشمن پاک چین ترقیاتی منصوبوں کو پامال کرنے کی کوشش کر رہا ہے لہذا دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا ناگزیر ہے، دہشت گردی کے خلاف کامیابی ہی دشمن کی ناکامی اور ہماری فتح ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قوم کو نیوز لیکس معاملے پر ڈیڈلاک کی وجہ بتائی جائے

خورشید شاہ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی پے در پے وارداتیں حکومت کے لیے کھلا چیلنج ہیں، حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جب کہ سرحدوں پر نئے حالات اور صف بندی کے تناظر میں منظم حکمت عملی اپنانا ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں