ماضی کو نہ بھلا سکتی ہوں اور نہ ہی بھلانا چاہتی ہوں سنی لیون

پہلے کوئی فلموں میں کاسٹ نہیں کرتا تھا لیکن اب میرے ماضی کی وجہ سے مجھے فلموں میں کام کی پیش کش ہوتی ہیں، سنی لیون


ویب ڈیسک May 14, 2017
کنگ خان بہت اچھے انسان ہیں اور ان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا، سنی لیون۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ اور آئٹم گرل سنی لیون کا کہنا ہے کہ اپنے ماضی کو بھلا سکتی ہوں اور نا ہی بھلانا چاہتی ہوں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران سنی لیون کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں انٹری کے بعد مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب بڑی ہو گئی ہوں جب کہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران میں ہر لمحے بہت کچھ سیکھنے کی جستجو میں لگی رہتی ہوں اور یہ عمل آج بھی جاری ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فطرتاً شرمیلی اور تنہائی پسند ہوں

اداکارہ سے جب ان کے ماضی کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ماضی کو مٹا نہیں سکتی ہیں اور نہ ہی ماضی کو مٹانا چاہتی ہیں، ماضی کے باعث پہلے تو کوئی ہدایتکار یا پروڈیوسر فلموں میں کاسٹ نہیں کرتا تھا لیکن جب سب کو معلوم ہوا کہ میں واقعی بالی ووڈ کو لے کر سنجیدہ ہوں تو پھر مجھے بھی فلمیں بھی ملنے لگیں۔

شاہ رخ خان کے ساتھ آئٹم سانگ میں کام پر سنی لیون کا کہنا تھا کہ کنگ خان بہت اچھے انسان ہیں اور ان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا، جب آپ کسی فنکار کو ٹی وی پر دیکھتے ہیں تو اس کا احترام کرتے ہیں لیکن جب اسی فنکار کو حقیقت میں دیکھتے ہیں تو وہ احترام مزید بڑھ جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں