لاہور پولیس نے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے نئی فورس میدان میں اتار دی

انسداد ہنگامہ آرائی فورس اپنے بچاؤ کے ساتھ ساتھ مظاہرین کا با آسانی مقابلہ کرسکتی ہے، ایس پی محمد نوید


ویب ڈیسک May 14, 2017
اینٹی رائٹس فورس قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں ہر وقت الرٹ رہے گی۔ فوٹو: فائل

QUETTA: آئے روز احتجاج اور مظاہرین سے تنگ پولیس نے دنگا فساد کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے ترکی سے تربیت یافتہ انسداد ہنگامہ آرائی فورس میدان میں اتار دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 1200 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل انسداد ہنگامہ آرائی فورس کو مظاہرین اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے ترکی سے تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرز نے گُر سکھائے ہیں۔ ایس پی محمد نوید کے مطابق کمانڈر انسداد ہنگامہ آرائی فورس کو فراہم کردہ یونیفارم موسم کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جب کہ اہلکاروں کی تربیت اس انداز میں کی گئی ہے کہ اگر پتھراؤ یا لاٹھیوں سے حملہ ہو تو یہ اپنے بچاؤ کے ساتھ ساتھ مظاہرین کا با آسانی مقابلہ کرسکتے ہیں۔

انسداد ہنگامہ آرائی فورس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے ساتھ ساتھ مومی چھروں کا استعمال بھی کرے گی جب کہ حالات قابو میں نہ آنے کی صورت میں ہیوی پریشر والی واٹرکینن بھی استعمال کی جائے گی، اینٹی رائٹس فورس قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں ہر وقت الرٹ رہے گی اور دنگا فساد کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔