آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی انعامی رقم میں اضافہ
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 18 جون کو اوول میں کھیلا جائیگا
آئی سی سی نے آئندہ ماہ برطانیہ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم میں 5 لاکھ ڈالر کا اضافہ کردیا۔
انگلینڈ اور ویلز میں کھیلی جانے والی آٹھویں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو 22 لاکھ ڈالر انعام کے طور پر ملیں گے جب کہ فائنل میں ہارنے والی ٹیم 11 لاکھ ڈالر کی حقدار ہو گی، یکم سے 18 جون تک ہونیو الے اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم اب بڑھاکر45 لاکھ ڈالر کردی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا
2013 کے ایڈیشن کی مجموعی انعامی رقم 40 لاکھ ڈالر تھی، سیمی فائنل تک رسائی پانے والی ٹیمیں بھی 4.5 لاکھ ڈالرز کی حقدار بن جائیں گی، آئی سی سی کی جانب 2017 چیمپینز ٹرافی میں اپنے گروپ میں تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو بھی 90 ہزار ڈالر جب کہ اختتامی نمبر پانے والی ٹیم کو 60 ہزار ڈالر دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :چھٹی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر
ایونٹ کا افتتاحی مقابلہ یکم جون کو اوول میں میزبان انگلینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا، پاکستان کا ابتدائی مقابلہ 4 جون کو بھارت سے ایجبسٹن (برمنگھم) میں شیڈول ہے، ٹرافی کا فائنل 18 جون کو اوول میں کھیلا جائیگا۔