معاوضوں کا تنازع آسٹریلوی کرکٹرز کا ہڑتال پر غور

پلیئرز ایسوسی ایشن نے بورڈ کو ثالثی کی پیشکش کردی


Sports Desk May 14, 2017
پلیئرز ایسوسی ایشن نے بورڈ کو ثالثی کی پیشکش کردی ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: معاوضوں کے تنازع پرآسٹریلوی کرکٹرزنے ہڑتال کا ذہن بنالیا۔

جون کے آخر تک ڈیل نہ ہونے پر کھلاڑیوں کی جانب سے انتہائی قدم اٹھانے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، سابق کپتان اور آسٹریلوی بورڈ کے ڈائریکٹر مارک ٹیلر کا کہنا ہے کہ کرکٹرز جنوری سے ہی ہڑتال کے آپشن پر غور کررہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی کرکٹرز کے ماہانہ معاوضوں اور میچ فیس میں اضافہ

دوسری جانب پلیئرز ایسوسی ایشن نے بورڈ کو ثالثی کی پیشکش کردی، اے سی اے کے چیف الیسٹر نکولس کہتے ہیں کہ کرکٹ آسٹریلیا دھمکیاں دینے کے بجائے مفاہمت کی پالیسی پر عمل کرے، تمام چیزوں کے باوجود پلیئرز اپنی پہلی پیشکش پر قائم ہیں کہ اس معاملے کو ثالث کے پاس لے جانا چاہیے، ہم کرکٹ آسٹریلیا کو بھی یہی کہتے ہیں کہ وہ نیا ماڈل زبردستی قبول کرانے کیلیے دھمکیوں کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے معاملے کو ثالث کے پاس لے جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں