کھیل ثقافت اورانٹر ٹینمنٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے علی ظفر

بھارت میں میرے دوشومنسوخ ہوئے مگرپاکستان میں دہشتگردی کے خدشات کی بناء پر20شوکینسل ہوچکے ہیں۔


Showbiz Reporter January 23, 2013
بھارت کی عوام اور اداکار ہمیشہ امن، محبت کی بات کرتے ہیں، علی ظفر۔ ۔فوٹو : فائل

KARACHI: پاکستان کے معروف گلوکار اور بالی وڈسٹار علی ظفرنے کہا ہے کہ کھیل، ثقافت اور انٹرٹینمنٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔

فنکاروں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، میوزک محبت کی زبان ہے جودلوںکو جوڑتا ہے، تجارت کبھی بند نہیں ہونی چاہیے۔ بھارت کے شہرپونا میں منعقدہ شومنتظمین کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا لیکن ممبئی میں ہونے والا شو بہت کامیاب رہا۔ بھارت میں میرے دوشومنسوخ ہوئے مگرپاکستان میں دہشتگردی کے خدشات کی بناء پر20شوکینسل ہوچکے ہیں۔ مجھے بھارت میں کسی تنظیم کی طرف سے کوئی دھمکی نہیں ملی۔ پاکستان اوربھارت کے حالات مزیدکشیدہ ہوئے تواس میں دونوںملکوں کا نقصان ہے۔

پاکستان کے معاشی حالات مستحکم نہیں ہیں اوراندرونی حالات بھی سب کے سامنے ہیں اس لیے ہمیں بیرونی مسائل سے بچنا چاہیے۔ ہمیں نئی نسل کو امن پسند خطہ دینا ہوگا۔ ان خیالات کااظہارعلی ظفرنے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمایندگان سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پرانسکائیلو میڈیا کی روح رواں عمارہ حکمت بھی موجود تھیں۔ علی ظفرنے بتایا کہ بھارت میں انتہاپسند ہندوئوں کی جماعت شیوسینا کی جانب سے ہمیشہ پاکستان کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے لیکن جہاں تک بھارت کی عوام اورخصوصاً بالی وڈ والے ہیں تو وہ ہمیشہ امن، محبت کی بات کرتے ہیں۔



انھوں نے کہاکہ بھارت میںباصلاحیت نوجوان آگے آرہے ہیں اورفلمسازی سمیت دیگرشبعوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوارہے ہیں۔ ہمارے ملک میں بھی اس وقت بہت سے پڑھے لکھے باصلاحیت لوگ فلم میکنگ کررہے ہیں اوراس لیے مجھے پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن دکھائی دیتا ہے۔ سیدنورسمیت تمام سینئرز بہت باصلاحیت ہیں اوریہ سب لوگ بھی بہترین کام کرچکے ہیں۔ مگربدقسمتی سے ہمارے ہاں جوپنجابی فلم میں کلچر دکھایا جاتاہے فلم بین اب اسے پسند نہیں کرتے۔ پرانے خیالات کی بجائے نئے اندازکواپنانا چاہیے۔

میں نے بھی ایک پانچ سالہ منصوبے پرکام شروع کیا ہے جس میں بالی وڈ کے سب سے بڑے فلم میکر آنجہانی یش چوپڑا کے صاحبزادے ادیتیاچوپڑا نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ہم پاکستان اوربھارت کے درمیان مشترکہ پراجیکٹس شروع کرنے جارہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |