بھارتی فلمساز اتل تپکیر نے خودکشی کرلی

فلمساز اتل تپکیر نے گھریلو ناچاقی اور فلمی خسارے کے باعث شدید پریشانی کا شکار تھے


ویب ڈیسک May 14, 2017
فلمساز اتل تپکیر نے گھریلو ناچاقی اور فلمی خسارے کے باعث شدید پریشانی کا شکار تھے ، فوٹو:فائل

بھارتی مقامی مراٹھی فلم انڈسٹری کے فلمساز اتل تپکیر نے گھریلو ناچاقی اور فلمی خسارے کے باعث خودکشی کرلی۔

مراٹھی فلم نگری کے فلمساز اتل تپکیر بھارتی شہر پونے کی مصروف شاہراہ کروے روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں مقیم تھے جہاں صبح دروازہ نہ کھولنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس کمرے کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تو بستر پر ان کی لاش پڑی تھی۔

فلمساز اتل تپکیر نے گھریلو ناچاقی اور فلموں میں ہونے والے نقصان کے باعث زہر کھاکر جان دی جب کہ فلمساز نے خودکشی سے قبل فیس بک پر بھی ایک نوٹ تحریر کیا جس میں انہوں نے اہلیہ اور ان کے بھائیوں کی جانب سے تنگ کرنے اور فلمی خسارے کو اپنی خودکشی کی وجہ قرار دیا۔

دوسری جانب پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا اور ان کی اہلیہ سمیت خاندان کے افراد سے تفتیش بھی شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔