شادی کے بعد بھی شوبز کو نہیں چھوڑوں گی‘سعدیہ امام
ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں یہی میری کامیابی راز ہے، سعدیہ امام
COLOMBO:
اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے کہا کہ میری پہچان شوبز ہے شادی کے بعد بھی شوبز کو نہیں چھوڑوں گی۔
کامیاب زندگی کے لیے جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا ضروری ہوتا ہے' ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں یہی میری کامیابی راز ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران سعدیہ امام نے کہا کہ شادی گھر والوں کی مشاورت سے ہی کر رہی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد بہت سی ایسی اداکارائیں موجود ہیں جنہوں نے شوبز کو نہیں چھوڑا اور میری بھی پہچان پاکستان کا شوبز ہے اور اس لیے میں شادی کے بعد بھی شوبز انڈسٹری کو نہیں چھوڑوں گی۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ تمام فیصلے سوچ سمجھ اور گھر والوں کی مشاورت سے کیے ہیں جس کی وجہ سے میں کبھی بھی کسی بھی معاملے میں ناکام نہیں ہوئی۔