مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید

راشٹریہ رائفل 21 نے شمالی کشمیر کے گاؤں ہنڈوارا میں ایک گھر کا محاصرہ کیا جہاں 2 افراد کو مقابلے کے بعد شہید کردیا


ویب ڈیسک May 14, 2017
قابض فورسز کی جانب سے شہید ہونے والوں کا تعلق لشکر طیبہ سے جوڑا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

قابض بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا کے گاؤں ہنڈوارا میں قابض بھارتی پولیس نے ایک گھر کا گھیراؤ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا جب کہ قابض فورسز کی جانب سے شہید ہونے والوں کا تعلق لشکر طیبہ سے جوڑا جارہا ہے۔


بھارتی پولیس کے مطابق پولیس کی مشترکہ ٹیم راشٹریہ رائفل 21 نے شمالی کشمیر کے گاؤں ہنڈوارا میں ایک گھر کا محاصرہ کیا جہاں 2 افراد کو مقابلے کے بعد ہلاک کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی میں شدت آنے کے بعد قابض بھارتی فوج نے وادی میں جعلی مقابلوں کا آغاز کردیا ہے اور اب تک متعدد آزادی کے متوالوں کی جانیں لی جاچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔