مہناز نئے گلوکاروں کے لیے اکیڈمی کا درجہ رکھتی تھیںحمیر اچنا

مہناز جتنی بڑی گلوکارہ تھیں ان کے ساتھ اتنا ہی خراب سلوک کیا گیا، حمیرہ چنا


Showbiz Reporter January 23, 2013
پاکستان میں فنکاروں کی سرکاری طور پر کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی،حمیرا چنا۔ فوٹو: فائل

گلوکارہ حمیرا چنہ نے کہا ہے کہ گلوکارہ مہناز پاکستان میں نئے گانے والوں کے لیے اکیڈمی کا درجہ رکھتی تھیں۔

انھوں نے بے پناہ کام کیا اورمہناز کے جس گانے یا غزل کو اٹھا لیا جائے تو وہ اپنے ہونے کی خود گواہی دیتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ گلوکارہ مہناز کے اچانک انتقال سے موسیقی کی دنیا میں بڑا خلا پیدا ہوا ہے وہ خود دار انسان کے ساتھ ساتھ موسیقی کاعظیم باب تھیں ۔

ایک سوال کے جواب میں حمیرا چنہ نے کہا کہ پاکستان میں فنکاروں کے ساتھ اکثر حکومتوں نے یہ ہی سلوک کیا ہے کہ اس کی کبھی ہمت افزائی نہیں کی اور جب وہ دنیا سے چلا گیا تواظہار ہمدردی کے لیے اس کے اہل خانہ سے دکھ کا اظہار کرلیا ایک فنکار اپنے ملک کے لیے دنیا بھر میں کام کرتا ہے تاکہ لوگوں کو معلوم چل سکے کے یہ فنکار جس ملک کا باسی ہے وہاں کس طرح کے لوگ رہتے ہیں۔

ان کے خیالات کیا ہیں وہ اپنے کام سے بتانے کی کوشش کرتا ہے مگر افسوس اسے اپنی ہی دھرتی میں فراموش کردیا جاتا ہے جب کہ پاکستان سے باہر کسی بھی ملک کو دیکھ لیجیئے تو وہ اپنے فنکاروں کی قدر کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کا دنیا میں سفیر ہوتا ہے اور وہ یہ بات جانتے ہیں ہمارے ہاں بہت ساری چیزوں میں زیادتیاں کی جاتی ہیں مہناز جتنی بڑی گلوکارہ تھیں ان کے ساتھ اتنا ہی خراب سلوک کیا گیا ہم نے چھ ماہ کے اند ردو عظیم گلوکار کھوئے ہیں جو اب کبھی لوٹ کے نہیں آسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں