کراچی کے مسائل سے لاتعلق سندھ حکومت تشدد پراتر آئی ہے چوہدری نثار

پاکستان کا آئین و قانون پرامن احتجاج اورمسائل کے حل کیلئے سیاسی اجتماع کی مکمل اجازت دیتا ہے، وفاقی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک May 14, 2017
پاکستان کا آئین و قانون پرامن احتجاج اورمسائل کے حل کیلئے سیاسی اجتماع کی مکمل اجازت دیتا ہے، وفاقی وزیرداخلہ. فوٹو؛ پی آئی ڈی/فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل سے لاتعلق سندھ حکومت پرامن مظاہرین پر تشدد پر اترآئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے پاک سرزمین پارٹی کے ملین مارچ پر پولیس کے تشدد اور مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل سے لاتعلق صوبائی حکومت کراچی کے عوام کے لئے حقوق مانگنے والوں پر تشدد پر اتر آئی ہے، ایک خالصتاً پرامن سیاسی اجتماع پر اس قسم کا شدید ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی کے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا جب کہ پاکستان کا آئین اور قانون پرامن احتجاج اور مسائل کے حل کے لئے ہرقسم کے سیاسی اجتماع کی مکمل اجازت دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں