کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں سماعت آج ہوگی

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف پاکستان کا موقف پیش کرینگے،حکمت عملی طے کرلی گئی

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف پاکستان کا موقف پیش کرینگے،حکمت عملی طے کرلی گئی۔ فوٹو: فائل

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر مودی حکومت کی درخواست کی سماعت آج ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہو گی۔

وفاقی حکومت کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے عالمی عدالت انصاف میں اپنا موقف پیش کرنے کے حوالے سے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عالمی عدالت انصاف میں پیش ہوں گے۔


وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام کو توقع ہے کہ پاکستانی موقف کو سننے کے بعد عالمی عدالت انصاف بھارتی درخواست کو خارج ، مسترد یا ناقابل سماعت قرار دے سکتی ہے۔

 
Load Next Story