خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 4 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی سے مقابلے میں دہشت گردوں کے 3 ساتھی فرار ہو گئے


ویب ڈیسک May 15, 2017
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 10 کلو بارود، 2 ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔ فوٹو: فائل

کیکری اسٹاپ کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے خانیوال میں کیکری اسٹاپ کے قریب کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے 2 کی شناخت عثمان بسرا اور عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ دیگر دو کی لاشوں کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 10 کلو بارود، 2 ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا جب کہ فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں