شیشے کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

قانون سازی شروع، خلاف ورزی کرنیوالے پر ایک لاکھ جرمانہ اور3سال قیدکی تجویز، ذرائع


Tufail Ahmed May 15, 2017
ماہرین آئندہ ہفتے تک تجاویزمرتب کرلیں گے جس کے بعداسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ فوٹو:فائل

KARACHI: حکومت سندھ نے شیشے کے استعمال پر فوری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں قانون سازی شروع کردی گئی۔

اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون نے محکمہ صحت سے شیشے میں استعمال تمباکو کی فروخت اورپینے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں تاہم ذرائع نے بتایاکہ شیشے کے استعمال پر مکمل پابندی عائدکرنے کیلیے قانون سازی شروع کردی گئی جس کا نام سندھ انسداد شیشہ نوشی ایکٹ2016 رکھا گیا ہے، مجوزہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کوایک لاکھ روپے جرمانہ اور 3سال قیدکی سزا تجویزکی گئی ہے جبکہ اس میں استعمال کیا جانے والا تمباکوکی درآمد، خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

ادھر قانونی اور ماہرین صحت آئندہ ہفتے تک حتمی تجاویز مرتب کر لیں گے جس کے بعد اسے منظوری کیلیے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد سندھ میں شیشے کے استعمال،فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔

علاوہ ازیں اے کے یوکے ماہر امراض پھپھٹرے، سینہ (پلمونری) ڈاکٹر جاوید خان کا کہنا ہے کہ شیشے کے استعمال سے پھیپھڑوں میں سوزش ہوجاتی ہے جبکہ سانس کی نالیاں بھی متاثر ہوتی ہیں ، شیشہ دمہ کے مرض کا باعث بھی بن رہا ہے، ایک گھنٹے شیشے پینا 200 سگریٹ پینے کے برابرہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |