اسمال ٹریڈرز بل کی منظوری پر تاجروں کا اظہار مسرت

دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پررہنمائوں کی صدر زرداری، الطاف حسین اور دیگر کو مبارکباد


Nama Nigar January 24, 2013
سندھ کے نائب صدر حاجی جاوید قریشی نے ٹیلیفون پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے چھوٹے تاجروں کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ فوٹو: فائل

انجمن تاجران پاکستان کے صدر خواجہ محمد شریف سرپرست اعلیٰ حاجی ہارون میمن جنرل سیکریٹری محمد نعیم، سندھ کے صدر قیوم قریشی ، سینئر نائب صدر حاجی جاوید قریشی سمیت دیگرتاجروں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری بل متفقہ طور پر منظور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس تاریخی اقدام پر صدر مملکت آصف علی زرداری، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، فریال تالپور اور دیگر کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 20سال سے تاجر برادری کے مطالبہ پر مبنی اس بل کے منظور ہونے پر اب چھوٹے تاجر اپنے مسائل کے حل کیلیے ہر ضلع میں چیمبر آف کامرس تشکیل دے سکیں گے۔

3

انجمن اتحاد تاجران کے دفتر میں قائم کمیٹیوں کی جانب سے بل پاس ہونے پر مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر سندھ کے نائب صدر حاجی جاوید قریشی نے ٹیلیفون پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے چھوٹے تاجروں کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں