کراچی میں میاں تیمورکے قتل پر ادریس تبسم کی مذمت
حکومت دہشت گردوں کے ہاتھوں بے بس ہوچکی، موجودہ ٹارگٹ کلنگ کی مثال نہیں ملتی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل نائب صدر محمد ادریس تبسم نے کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے جوائنٹ سیکریٹری میاں تیمور اور ان کے والد میاں ارباب کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت دہشت گردوں کے آگے بے بس ہوچکی ہے۔
روزانہ بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جارہا ہے مگر حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے۔ انھوں نے ڈگری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جتنی ٹارگٹ کلنگ موجودہ حکومت کے دور میں ہورہی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
علاوہ ازیں سینئر نائب صدر لیاقت شاہ، محمد رمضان، اسد اللہ مہر، محمد وسیم، عاطف جمیل اور دیگر رہنمائوں نے بھی واقعے کی مذمت کی۔