کرکٹر عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے

مڈل آرڈر بیٹسمین کی شادی اپریل 2014 میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادرکی صاحبزادی نورآمنہ کے ساتھ ہوئی تھی


Sports Reporter May 15, 2017
مڈل آرڈر بیٹسمین کی شادی اپریل 2014 میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادرکی صاحبزادی نورآمنہ کے ساتھ ہوئی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

قومی کرکٹر عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے۔

عمر اکمل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہے ''میں آپ کو بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ اللہ نے مجھے بیٹا عطاء کیا ہے انھیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں''۔

واضح رہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کی شادی اپریل 2014 میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادرکی صاحبزادی نورآمنہ کے ساتھ ہوئی تھی جس میں قریبی عزیزوں، رشتہ داروں اور کرکٹرز نے شرکت کی اور جنوری 2015 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اس کا اعلان بھی انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں ایک بچی کی شکل میں خوبصورت تحفہ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں