ربیع الاول میں امن و امان کے انتظامات ناکافی ہیں جے یو پی

صورتحال خراب کی جارہی ہے، حفاظت کے لیے شہر کو فوج کے حوالے کیا جائے


Numainda Express January 24, 2013
ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم شیخ کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت ماہ ربیع الاول میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: جمعیت علمائے پاکستان ضلع حیدرآباد کا ایک ہنگامی اجلاس ضلعی صدر حسین بخش حسینی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں اور شہر میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم شیخ کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت ماہ ربیع الاول میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کیے جانے والے انتظامات ناکافی ہیں اس لیے 11 اور 12 ربیع الاول کو نکالے جانے والے جلوسوں کی حفاظت کے لیے فول پروف انتظامات کے لیے شہر کو فوج اور رینجرز کے حوالے کیا جائے۔

5

شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹی ایم اے سٹی، واسا اور متعلقہ محکموں کی ناقص کارکردگی نے شہر کو تباہ کر دیا، مرکزی جلوسوں کی گذر گاہوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہے کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، شہر میں امن و امان اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |