پاکستان اور چین کے مابین گوادر ماسٹر پلان سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط

گوادر ماسٹر پلان، اسمارٹ سٹی اور ایسٹ بے کی تعمیر کے معاہدے ترقی کی بنیاد بنیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان


ویب ڈیسک May 15, 2017
پاکستان اور چین کے درمیان گوادر ماسٹر پلان اسمارٹ سٹی کے معاہدہ پر بھی دستخط کیے گئے۔فوٹو؛ فائل

لاہور: وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گوادر ماسٹر پلان سمیت اربوں ڈالر کے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جن میں پاکستان اورچینی ریلوے کے مابین ایم ایل ون منصوبے اور اپ گریڈیشن کے ڈیزائن کے کمرشل معاہدے سمیت گوادر ایسٹ بے کی تعمیر اور گوادر اسمارٹ سٹی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ بین البراعظمی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے

پاکستان کی جانب سے سعد رفیق اور چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی ژیاؤ پنگ نے وفود کی قیادت کی جب کہ گوادر اسمارٹ سٹی معاہدے پر جی ڈی اے کے چیئرمین ثناء اللہ زہری اور سیکرٹری شہریار نے دستخط کئے۔ گوادر ایسٹ بے 6 رویہ شاہراہ ہوگی جس کے ساتھ ریلوے ٹریک بھی ہوگا، گوادر ایسٹ بے بندر گاہ کے ایک طرف سے شروع ہو کر دوسری جانب سے باہر جائے گی جس کے باعث بندرگاہ پر سامان کی نقل و حمل تیز ہو جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سی پیک سے خطے کے کروڑوں افراد مستفید ہوں گے، وزیراعظم

تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ گوادر ماسٹر پلان، اسمارٹ سٹی اور ایسٹ بے کی تعمیر کے معاہدے ترقی کی بنیاد بنیں گے، نئے معاہدوں سے بلوچستان اور ملک کی ترقی کی نئی راہ متعین ہو گی جب کہ ایسٹ بے کی تعمیر سے بندرگاہ مکمل آپریشن کے لیے تیار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی ماہرین اسمارٹ سٹی گوادر کےلیے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں جس سے سرمایہ کاری کی نئی فضا قائم ہوگی جس میں پوری دنیا دلچسپی لے رہی ہے جب کہ دشمن اسی لئے گوادر اور بلوچستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں