وزیراعظم کا یونس اور مصباح کو پاکستان کیلئے خدمات پر خراج تحسین

نوجوان کھلاڑیوں کو ریٹائر ہونے والے دونوں لیجنڈز کے عظیم تجربہ سے سیکھنا چاہیئے، وزیراعظم

وزیراعظم نے ٹیم کی جیت پر انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی کوششوں کی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت پر پوری ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے یونس خان اور مصباح الحق کو پاکستان کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے بیجنگ سے اپنے بیان میں قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی اور یونس اور مصباح الحق کو پاکستان کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے ٹیم کی جیت پر انتظامیہ اور کھلاڑیوں کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ریٹائر ہونے والے دونوں لیجنڈز کے عظیم تجربہ سے سیکھنا چاہیئے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان نے ڈومینیکا ٹیسٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخ ساز فتح پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی تھی اور کہا تھا کہ یونس اور مصباح جیسی باعزت ریٹائرمنٹ بہت ہی کم کھلاڑیوں کے حصے میں آتی ہے۔

 
Load Next Story