پاناما کیس وزیر اعظم اور بچوں کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ

جے آئی ٹی نے 1985 سے 2016 تک وزیر اعظم اور اُن کے بچوں کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات منگوانے کا فیصلہ کیا ہے

جے آئی ٹی میں اب تک ملنے والے ریکارڈ کا موازنہ کیا جارہا ہے۔ فوٹو؛ فائل

پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے ایف بی آر سے 1985 سے 2016 کے دوران وزیر اعظم اور اُن کے بچوں کی جانب سے جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر واجد ضیاء کی سربراہی میں دستاویزات جمع کرانے کا کام تیز کردیا ہے۔ جے آئی ٹی میں اب تک ملنے والے ریکارڈ کا موازنہ کیا جارہا ہے اور اس دوران پیدا ہونے والے سوالات کو الگ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے ایف آبی آر سے 1985 سے 2016 تک وزیر اعظم اور اُن کے بچوں کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات منگوانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ایف بی آر کو خصوصی طور پر خط لکھا جائے گا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما کیس؛ جے آئی ٹی کا غیر ملکی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے واجد ضیا کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جو 60 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرنے کی پابند ہے۔
Load Next Story