ہیلری کلنٹن نے لیبیا میں امریکی قونصل خانے کی سیکیورٹی میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی

دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ہیلری کلنٹن

اس موقع پر ہیلری کلنٹن مرنے والوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے لیبیا میں امریکی قونصل خانے کی سیکیورٹی میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرلی۔


امریکی سینٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ اپنا عہدہ چھوڑنے سے پہلے امریکہ کو زیادہ محفوظ بنا کر جائیں۔ اس موقع پر ہیلری کلنٹن مرنے والوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
Load Next Story