حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

مزار اور گردو نواح میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی انتہائی سخت ہے


ویب ڈیسک May 15, 2017
گورنر سندھ محمد زبیر نے پھولوں کی چادر چڑھا کر عرس کی قریبات کا افتتاح کیا۔ فوٹو: آن لائن

سہون میں مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور وزیر بلدیات جام خان شورو کے ہمراہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر 765 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ رواں برس فروری میں ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کے بعد سے صوبائی حکومت نے مزار پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں اور عرس پر آنے والے زائرین کے لئے بھی بہترین انتظامات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے عرس کے اختتام تک مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں