امپائر کے فیصلے پر ناگواری ویسٹ انڈین کوچ کو جرمانہ

آن فیلڈ امپائر کے فیصلے کے حوالے سے ان سے پوچھا اور جانے سے قبل نامناسب الفاظ بھی کہے۔


Sports Desk May 15, 2017
آن فیلڈ امپائر کے فیصلے کے حوالے سے ان سے پوچھا اور جانے سے قبل نامناسب الفاظ بھی کہے۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں امپائر کے فیصلے پر ناگواری کا اظہار کرنے پر ویسٹ انڈین کوچ سٹوارٹ لا کو جرمانہ ہو گیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے اختتامی روز دوسرے سیشن کے دوران یاسر شاہ کی گیند پر شین ڈورچ نے لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، بولر کی اپیل پر امپائر بروس آکسفورڈ نے بیٹسمین کو آﺅٹ قرار دیا تاہم بیٹسمین نے فوری طور پر ریویو لے لیا۔ تھرڈ امپائر نے ایکشن ری پلے دیکھنے کے بعد آن فیلڈ امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ ویسٹ انڈین کوچ تھرڈ امپائر کے کمرے میں گئے، آن فیلڈ امپائر کے فیصلے کے حوالے سے ان سے پوچھا اور جانے سے قبل نامناسب الفاظ بھی کہے۔

بعد ازاں سٹورٹ لا نے میچ ریفری کرس براڈ کی جانب سے بتائے جانے پر اپنی غلطی تسلیم کر لی جس پر انہیں 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ میزبان کوچ کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک منفی پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں