ٹریفک حادثات 5 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق 3 زخمی

حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرارہوگیا۔


Staff Reporter January 24, 2013
نارتھ ناظم آبادبورڈ آفس چوک پر تیز رفتار کار نے رکشا کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 5سالہ سونیہ دختر جمیل بھٹی جاں بحق ہوگئی۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں کمسن لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آبادبورڈ آفس چوک پر تیز رفتار کار نے رکشا کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 5سالہ سونیہ دختر جمیل بھٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ حمیرا اور فیضان زخمی ہوگئے حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرارہوگیا۔

مبینہ ٹائون محکمہ موسمیات کے قریب مسافر کوچ کے پائیدان پر کھڑا ہوا مسافر 30 سالہ رحمت اﷲ توازن بگڑنے کے باعث گر کر اسی کوچ کے پہیوں تلے کچل کر ہلاک ہوگیا، پرانا گولیمار کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 45 سالہ مصطفی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا سلمان زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں