آئی سی سی چیف نے مصباح اور یونس کو نوجوانوں کیلیے رول ماڈل قرار دیدیا

ڈیوڈ رچرڈسن نے لیجنڈ پلیئرز کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


Sports Desk May 15, 2017
ڈیوڈ رچرڈسن نے لیجنڈ پلیئرز کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ فوٹو: فائل

MELBOURNE: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے مصباح الحق اور یونس خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں نوجوانوں کیلیے رول ماڈل قرار دیا ہے۔

آئی سی سی نے بھی مصباح الحق اور یونس خان کو خراج تحسین پیش کیا ، چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ دونوں کرکٹرز نے پاکستان کی یادگار فتوحات میں اہم کردار نبھایا۔ دونوں بیٹسمینوں نے اپنے کیریئر کے دوران شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔ ڈیوڈ رچرڈسن نے لیجنڈ پلیئرز کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

آئی سی سی چیف نے کہا کہ مصباح الحق نے بحیثیت کھلاڑی اور کپتان پاکستان ٹیم کو متعدد مرتبہ مشکلات سے نکالا، انہوں نے مشکل حالات میں قیادت سنبھالی اور گرین کیپس کو ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بنایا۔ وہ ایک حقیقی سپورٹس مین اور دوسروں کے لیے مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان پاکستان کے بہترین بیٹسمین ہیں، انہوں نے اکثر اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے حالات کو اپنی ٹیم کے حق میں تبدیل کیا۔ سری لنکا کے خلاف ان کی ٹرپل سنچری اور بھارت کے خلاف سیریز برابر کرنے کیلئے بنائی جانے والی ڈبل سنچری جیسی مثالیں یونس کو باقی کھلاڑیوں سے ممتاز کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں