سیرت مبارکہ سے آگہی کائنات کا شعور ہے پروفیسرانوارزئی

طلبا کے سیرت پر مضمون نگاری کے مقابلے کے نتائج 30جنوری کوجاری ہوں گے


Staff Reporter January 24, 2013
قرآن پاک کی تفہیم کے لیے سیرت کا مطالعہ ضروری ہے اور سیرت کے اسرار کو سمجھنا پوری کائنات کی تخلیق کو سمجھنے کا ذریعہ ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسرانواراحمدزئی نے کہا ہے کہ سیرت مبارکہ سے آگہی کائنات کا شعور ہے۔

یہ بات انھوں نے سیرت کے موضوع پر شائع ہونے والے کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے مجلّوں کو امتیازی اسناد دینے کے لیے قائم کی جانے والی سینئر پروفیسرز پر مشتمل کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں مختلف اداروں کے سربراہوں اور دانشوروں نے بھی شرکت کی، انھوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تفہیم کے لیے سیرت کا مطالعہ ضروری ہے اور سیرت کے اسرار کو سمجھنا پوری کائنات کی تخلیق کو سمجھنے کا ذریعہ ہے۔



گذشتہ ہفتے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں، کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے جن طلبا نے سیرت کے موضوع پر مضمون نگاری کے مقابلے میں شرکت کی ہے ان کے نتائج کا اعلان 30 جنوری کو بورڈ کی سماعت گاہ میں ہونے والے تقریری مقابلے کے نتائج کے ساتھ کیا جائے گا، اس مقابلے میں الحاق شدہ تعلیمی اداروں سے ایک ایک مقرر حصہ لے سکے گا تقریر کا موضوع ''دہر میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجالا کردے'' ہے، انھوں نے مضمون نگاری کے جائزہ کے لیے بنائے جانے والے پینل کے اراکین سے کہا ہے کہ وہ طلبہ کی تحریرمیں طے شدہ معیارات کو سامنے رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں