ویسٹ انڈین کوچ تھرڈ امپائر پر برس پڑے 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ

اسٹورٹ لا نے نازیبا جملہ بھی کہا جس کا میچ ریفری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ان پرجرمانہ عائد کردیا۔


Sports Desk May 16, 2017
اسٹورٹ لا نے نازیبا جملہ بھی کہا جس کا میچ ریفری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ان پرجرمانہ عائد کردیا۔ فوٹو: گیٹی

ISLAMABAD: پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شین ڈوریچ کے آؤٹ ہونے پر ویسٹ انڈین کوچ اسٹورٹ لا تھرڈ امپائر پر برس پڑے، جس کی وجہ سے انھیں 25 فیصد میچ فیس جرمانے کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں دوسرے سیشن کے دوران یہ واقعہ پیش آیا, جب ڈوریچ کو آؤٹ قراردیا گیا تو اسٹورٹ لا سیدھے تھرڈ امپائر کے روم میں گئے اور وہاں ان کی جانب سے فیلڈ امپائر کے فیصلے کودرست قرار دینے پر اعتراض کیا، پھر وہاں سے باہر نکلتے ہوئے نازیبا جملہ بھی کہا جس کا میچ ریفری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ان پرجرمانہ عائد کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں