قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی ایل او سی پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کی مذمت

نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسزترمیمی بل مسترد،بغیرمنظوری کوئی ادارہ طب کی تعلیم فراہم نہیں کرسکتا،حکام پی ایم ڈی سی

 دورے کیلیے لائن آف کنٹرول پرابھی صورت حال بہترنہیں، وزارت دفاع۔ فوٹو : فائل

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا اوربھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی جبکہ وزارت دفاع کے حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیاکہ لائن آف کنٹرول پرحالات سازگار ہوتے ہی کمیٹی کو خصوصی دورہ کرایا جائے گا۔

گزشتہ روز اجلاس کمیٹی چیئرمین شیخ روحیل اصغرکی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسزترمیمی بل 2016 پرغور کیاگیااورکمیٹی نے بل کومتفقہ طورپرمسترد کرتے ہوئے مزید ترامیم غیرضروری قراردے دیں۔ تمام اراکین نے متفقہ رائے سے یونیورسٹی کووضع کردہ طریقہ کاراوررولزکے مطابق ہی چلانے پراتفاق کیا ہے۔ رکن کمیٹی عذرا فضل پیچوہونے کہا کہ لاڑکانہ کے آصفہ میڈیکل کالج کے حوالے سے طلبہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔

دوسری جانب ایچ ای سی حکام نے کہاکہ آصفہ میڈیکل کالج لاڑکانہ یونیورسٹی کی مروجہ تعریف پر پورا نہیں اترتااس کی رجسٹریشن تاحال نہیںہوئی،کراچی کی جناح میڈیکل یونیورسٹی ہماری جانب سے رجسٹرڈہے مگراس کاکیس ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے اس یونیورسٹی کا یہ طے ہونا باقی ہے کہ یہ وفاق یا صوبائی حکومت کے زیرانتظام ہوگی۔


پی ایم ڈی سی حکام نے کہاکہ پی ایم ڈی سی کی منظوری کے بغیرکوئی ادارہ طب کی تعلیم فراہم نہیں کرسکتا۔ ایچ ای سی بھی پی ایم ڈی سی کے ایکریڈیشن کے بغیر ڈگریوں کی توثیق نہیںکرتا۔ اجلاس میںایل اوسی کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی،کمیٹی کے ایل اوسی کے مجوزہ دورے بارے میں بھی گفتگوہوئی۔

علاوہ ازیں وزارت دفاع کے حکام نے کہاکہ کمیٹی کے ایل او سی کے دورے کوجلدیقینی بنائیںگے تاہم ابھی صورتحال بہترنہیں،مغربی بارڈرکے دورے کے انتظامات کیلیے بھی ایم اوڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کرلیاگیا ہے۔ وزارت دفاع کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ کہ لائن آف کنٹرول حالات سازگارہوتے ہی کمیٹی کو دورہ کرادیا جائے گا، دورے کے دوران ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحرشمشاد مرزا کمیٹی کوبریفنگ دیں گے۔

 
Load Next Story