عوام بھارتی ڈراموں کی کمی محسوس نہیں کررہے عدنان صدیقی

تعلیم یافتہ نوجوانوں کا شوبزمیں آنا خوش آئند ہے ،پاکستانی ڈرامے ہمیشہ مقبول رہے، اداکار


INP May 16, 2017
تعلیم یافتہ نوجوانوں کا شوبزمیں آنا خوش آئند ہے ،پاکستانی ڈرامے ہمیشہ مقبول رہے، اداکار۔ فوٹو : فائل

KARACHI: معروف اداکارو ماڈل عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ پڑھی لکھی نوجوان نسل کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے ہمیشہ ہی سے عوام کی توجہ کا مرکز رہے ہیں لیکن درمیان میں کچھ عرصے کے لیے بھارتی ٹی وی چینلز نے پاکستانی گھروں کے اندر تک رسائی پالی تھی، جس وجہ سے کچھ عرصہ تک پاکستانی ڈرامے فلاپ ہوتے رہے لیکن اب موجودہ دور میں حالات بہت تبدیل ہو چکے ہیں اور اب اس وقت پاکستان کے سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز سے پیش کیے جانے والے ڈراموں کی کہانیاں اور فنکاروں کی پرفارمنس بہت عمدہ ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں ایک بات کی بڑی خوشی ہے کہ پاکستان کے پڑھے لکھے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں کی طرف آ رہے ہیں۔ پڑھی لکھی نوجوان نسل کا شوبز انڈسٹری میں آنا خوش آئند ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں