ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دینے کا فیصلہ

ریونیو5 گنابڑھ جائیگا،جائزبات ماننے کو تیار ہیں، میاں منان، ڈیفکلیریا تقریب سے خطاب


Business Reporter May 16, 2017
ریونیو5 گنابڑھ جائیگا،جائزبات ماننے کو تیار ہیں، میاں منان، ڈیفکلیریا تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹرکو انڈسٹری کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے ریونیو میں5 گنا اضافہ ہوگا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور خزانہ کے چیئرمین میاں عبدالمنان نے ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف ریئل اسٹیٹ ایجنٹس (ڈیفکلیریا) کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریئلٹرزکی ون ٹائم ایمنسٹی سمیت ہرجائز بات تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں، خواہش ہے کہ ملک گیرسطح پرٹیکس کا یکساں شرح رائج ہواورکسی ریئل اسٹیٹ ایجنسی پرکوئی چھاپہ نہ مارا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سب لوگ اختلافات بھلا کر کندھے سے کندھا ملا کر چلیں تو پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

میاں عبدالمنان نے کہا کہ کسی کے پیرپرگارا (کیچڑ) بھی لگ جائے تو وہ کہتا ہے کہ وزیراعظم ذمے دار ہے، ہر چھوٹی بات پر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ درست نہیں۔ کراچی میں 23 سال سے رینجرزموجود ہے لیکن گزشتہ 3 سال میں جو شہریوں کونتائج ملے وہ کسی اور نے نہیں دیے ڈیفکلیریا کے نو منتخب صدر راجہ مظہر حسین نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے۔

نو منتخب جنرل سیکریٹری جوہر اقبال نے کہا کہ ٹیکسوں کی شرح کو 50فیصد تک کم کیا جائے اور ویلیوایشن کی خامیوں کو بھی فوری دور کیا جائے۔ سینئر نائب صدرآباد حسن بخشی نے ارباب اختیار سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو انڈسٹری کو اس کا جائز درجہ و حق دلانے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں معروف صنعتکار اور اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈھی نے کہا کہ لوگوں کو ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی صحیح آگاہی نہیں ہے، یہ واحد سیکٹر ہے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔ حکومت اسے سہولت دے تو ریونیو ہدف بہت بہتر ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری کیلیے بہترین سیکٹر ہے، اس سے روزگار کے مواقع وسیع ہونگے۔اس موقع پر صدرپاکستان بزنس کونسل یو اے ای احمد ابوبکر شیخانی، حسن نثار نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |