بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 10 گھنٹے تک جا پہنچا شہری بے حال
شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے بچوں اور ضعیفوں کا برا حال ،رات میں بھی بجلی بند کردی جاتی ہے، شہری
شہر کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی جانب سے 10 سے 12گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا ہے رات کے اوقات میں طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں۔
بدترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کا برا حال ہے، شہر کے مضافاتی علاقوں میں کے الیکٹرک نے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا ہے، کیماڑی کے مختلف علاقوں بھٹہ ولیج، مسان چوک، گلشن سکندر، کچھی پاڑہ، عمرخان روڈ، اوکھائی کالونی میں دن کے وقت 8سے9 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ رات کو 12بجے سے3 بجے کے درمیان کسی وقت بھی بجلی چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے گھروں میں خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کو شدید اذیت کا سامنا ہے۔
گزشتہ روز پاک کالونی، لیاری، اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی، منگھوپیر، سائٹ کے علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور انھوں نے اپنا بیشتر وقت گھروں سے باہردرختوں کے سائے اور فٹ پاتھوں پر گزارا،لانڈھی، قائدآباد، شیرپاؤ کالونی، بھینس کالونی، عوامی کالونی میں کے الیکٹرک نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، شدید گرمی اور حبس میں 8 سے10گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔
ایک جانب شہری بجلی سے محروم ہیں تو دوسری جانب انھیں زائد بل بھیجے جارہے ہیں جو ان کی لیے بھرنا ممکن نہیں، محمودآباد، کورنگی کراسنگ، ناصرکالونی، شاہ فیصل کالونی، ملیرجعفرطیارکے علاقوں میں بھی منگل کو 8سے10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی جس سے شہریوں کا برا حال ہوگیا کورنگی کراسنگ پرشہری سڑکوں پر نکل آئے اور انھوں نے کے الیکٹرک کیخلاف نعرے لگائے۔