سلمان خان نے مراٹھی فلموں میں بھی انٹری دے دی

سلمان خان نے پورے 45 منٹ میں گانا ریکارڈ کرایا جوبے حد پسند کیا گیا


ویب ڈیسک May 16, 2017
سلمان خان نے 1956 کی فلم ’چوری چوری‘ کا پرانا گانا ’پنچھی بنوں اڑتی پھروں‘ کا نیا ورژن ریکارڈ کرایا: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اداکاری میں توماہرہیں ہی تاہم اب وہ گلوکاربھی بن گئے ہیں اور اپنی آواز میں گانا بھی ریکارڈ کرادیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے پہلی باراپنی آوازمیں ہدایتکارمہیش منجریکرکی آنے والی نئی مراٹھی فلم 'فرینڈ شپ ان لیمیٹڈ' کے لیے مراٹھی زبان میں گانا ریکارڈ کرادیا ہے۔

سلمان خان کی گائیکی کے حوالے سے کمپوزروشال مشرا کا کہنا تھا کہ اداکارنے گانا پورے 45 منٹ میں ریکارڈ کرایا اوران کی گائیکی سے خاصے متاثرہوا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے گانا 'گچی' ریکارڈ کرایا جوکہ 1956 کی فلم 'چوری چوری' کا پرانا گانا 'پنچھی بنوں اڑتی پھروں' کا نیا ورژن ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان مراٹھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

سلمان خان کے لیے مشکل گانے کو آسان بنانے کے لیے پہلے کمپوزرنے اسے اپنی آواز میں متعدد بارگایا جس دوران سلمان خان کمپوزرکی گائیکی کو بہت دیہان سے سنا اورپھرانہوں نے وہی گانا 45 منٹ میں ریکارڈ کرادیا جب کہ مراٹھی زبان میں کچھ لفظوں کی غلط ادائیگی پرسلمان نے دوبارہ گانا بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں