گڈزٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا نواں روز بندرگاہوں پر برآمدی اور درآمدی آپریشن بند

پی آئی سی ٹی، کے آئی سی ٹی اور کے پی ٹی کی اضافی جگہ بھی کنٹینرز سے بھرچکی ہے، پورٹ ذرائع


ویب ڈیسک May 16, 2017
پی آئی سی ٹی، کے آئی سی ٹی اور کے پی ٹی کی اضافی جگہ بھی کنٹینرز سے بھرچکی ہے، پورٹ ذرائع ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: گڈزٹرانسپورٹرز کی ہڑتال نویں روز بھی جاری ہے جس کے باعث برآمدی اور درآمدی صنعت مفلوج ہوگئی ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہڑتال کے باعث کنٹینرز کی ترسیل رکنے سے بندرگاہوں پر کنٹینر رکھنے کی گنجائش بھی ختم ہوگئی ہے، پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی سی ٹی، کے آئی سی ٹی اور کے پی ٹی کی اضافی جگہ بھی کنٹینرز سے بھرچکی ہے جب کہ ہڑتال کے باعث بندرگاہ کی سرگرمیاں معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

اس وقت مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد درآمدی کنٹینر کھڑے ہیں جبکہ برآمد کے لیے 8 دن سے کوئی کنٹینر بندرگاہ پہنچا ہی نہیں، گڈز ٹرانسپورٹرز اپنی ہڑتال پر ڈٹے ہیں جب کہ صنعتی انجمنوں نےحکومت پر زور دیا کہ ہڑتال مزید چند روز اور جاری رہی تو مہینوں اثرات سے نکل نہیں سکیں گے لہذا فوری مسئلہ حل کیا جائے۔

دوسری جانب گورنر سندھ ہڑتال ختم کرانے کے لئے متحرک ہوگئے ہیں، ترجمان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے مطابق 9 رکنی وفد آج گورنر سندھ سے مذاکرات کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں