امن اور بھائی چارگی سے دہشت گردی کی کمر توڑ دینگے

محفل نعت کے پروگراموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، ثروت اعجاز.


Staff Reporter January 24, 2013
سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز نمائش پرکیمپ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ استحصالی وبا رودی قوتوں کودرودوسلام کی طاقت سے شکست دیں گے۔

11ربیع الاول کی چھٹی اور سی این جی و بجلی کی12ربیع الاول تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ خوش آئند اقدام ہے، حکومت جلوسوں، ریلیوں، محفل نعت کے پروگراموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے، ہم امن ، محبت، بھائی چارگی کے فلسفے سے دہشت گردی کی کمر توڑ دیں گے، پاکستان سنی تحریک کے تحت عظیم الشان میلاد ریلی لیاقت آباد ڈاکخانہ سے جمعرات کو بعد نماز ظہر برآمد ہوگی اور اختتام کھارادرچھٹن شاہ کے مزار پر ہوگا، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ آقا کے میلاد منانے میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے نمائش چورنگی پر جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں آتش بازی کے بعد استقبالیہ کیمپ پر خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شکیل قادری، ارکان رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ، آفتاب قادری، شہزاد قادری، طیب قادری ودیگر بھی موجود تھے۔

 



ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان اولیا کا فیضان ہے اور پوری دنیا میں ایک مضبوط اسلامی ریاست کے طور پرپہچانا جاتا ہے، پاکستان غلامان مصطفی نے بنایا تھا اور اب اس کو بچانے کیلیے بھی عاشقان رسول کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

سرکار دو عالمؐ کی ولادت کا ہی معجزہ ہے کہ دور جہالت کی فرسودہ روایات کا خاتمہ ہوا، اندھیروں ، ظلمتوں کے بادل چھٹ گئے، امن، محبت، بھائی چارگی اور انسانیت کے پیغام کے درس نے انسانیت کو ایسی جلا بخشی کہ دور جہالت کے نظام کا خاتمہ ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں