حلقہ بندیاں نہ کرنیکا اعلان افسوسناک ہے شاہی سید

تصدیقی عمل میںفوج سے مدد نہیں لی جارہی ، حیلے بہانے بنائے جارہے ہیں

تصدیقی عمل میںفوج سے مدد نہیں لی جارہی ، حیلے بہانے بنائے جارہے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ انتہائی قابل احترام چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کراچی میں ازسر نو حلقہ بندیاں نہ کرنے کا اعلان افسوس ناک ہے۔

ووٹرز کے تصدیق کے عمل کو مصلحتوں کی بھینٹ چڑھا کر سپریم کورٹ کے فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،ووٹرز کے تصدیق کے عمل میں قطعی طور پر فوج اور ایف سی کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف قسم کے حیلوں بہانوں سے کام لیا جا رہا ہے اگر کراچی کی ازسر نو حلقہ بندیوں پر چیف الیکشن کمشنر پر کوئی دبائو ہے تو وہ کھل کر بتائیں، اگر الیکشن کمیشن کا یہی طرز عمل رہا تو ہر آئینی و قانونی دروازہ کھٹکھٹانے سمیت بھرپور احتجاج کریں گے۔




عوامی نیشنل پارٹی نے سب سے پہلے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا خیر مقدم کیا تھا مگر چیف الیکشن کمشنر کے حالیہ بیانات سے ایسا تاثر مل رہا ہے کہ وہ ووٹرز کی تصدیق اور کراچی کی ازسرنو منصفانہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتے ووٹرز کی تصدیق کا عمل الیکشن کمیشن کے ممبران کے بجائے سیاسی کارکنان کے سپرد کردیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کیا جارہا ہے،ووٹرزکی کے تصدیق کے عمل پر نمائشی مشق کرکے عوام کا پیسہ ضایع کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story