عدالت نے ڈی جی رینجرز سندھ کو فاروق ستار کی گرفتاری کا حکم دے دیا

ڈی جی رینجرز سندھ 31 مئی تک مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں، عدالت


ویب ڈیسک May 16, 2017
ڈی جی رینجرز سندھ 31 مئی تک مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں، عدالت : فوٹو : فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کو حکم دیا ہے کہ وہ ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کے مفرور ملزمان ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹرفاروق ستار اور سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فاروق ستار کو ہر صورت گرفتار کرنے کا حکم

عدالت نے ایک بار پھر فاروق ستار اور عامرخان سمیت دیگر مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ محمد سعید کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کرکے 31 مئی کو عدالت میں پیش کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بانی متحدہ، فاروق ستار، شاہد پاشا کے وارنٹ جاری

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں