12ربیع الاولغیر معمولی سیکیورٹی کیلیے پلان بنایا جائے آئی جی

سیکیورٹی کیلیے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر انتظامات کیے ہیں،ہاشم رضا زیدی.


Staff Reporter January 24, 2013
سیکیورٹی کیلیے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر انتظامات کیے ہیں،ہاشم رضا زیدی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس سندھ فیاض احمد لغاری نے حکم دیا ہے کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر غیر معمولی سیکیورٹی اقدامات کے تحت کنٹی جینسی پلان تشکیل دیاجائے۔

پلان میں کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ، اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ ، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور اینٹی کار لفٹنگ سیل کی مربوط اور موثر معاونت کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ جشن میلاد النبیؐ کے جلوسوں ، محافل اور دیگر تقریبات کومحفوظ بنایا جاسکے ، جاری اعلامیے کے مطابق اہلسنت مکتبہ فکر کے علمائے کرام کے ساتھ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی روشنی میں کنٹی جینسی پلان کے مطابق جلوس میں کسی بھی قسم کا اسلحہ بشمول لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش کی سختی سے ممانعت ہوگی۔

8

انھوں نے شہریوں سے کہا کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد ، اشیا ، بیگ یا پارسل وغیرہ دکھائی دینے پر فوری طور پر پولیس اہلکاروں ، مددگار 15 یا متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں، دریں اثنا کمشنر کراچی سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ12ربیع الاول کے موقع پر مساجد ، محفلوں ، دینی اجتماعات اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلیے ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور سب ڈویژن کی سطح پر انتظامات کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں