حلقہ بندیوں کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کا بیان مایوس کن ہےآفاق احمد

موجودہ حکومت کے پانچ سال کے دوران کراچی میں 6700سے زائد شہری ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جاچکے ہیں, آفاق احمد.


Staff Reporter January 24, 2013
موجودہ حکومت کے پانچ سال کے دوران کراچی میں 6700سے زائد شہری ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جاچکے ہیں, آفاق احمد. فوٹو: فائل

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے چیف الیکشن کمشنر کے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بیان کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فخر الدین جی ابراہیم ایک کہنہ مشق قانون دان ہیں جو یہ بخوبی سمجھتے ہونگے کہ جب عدالتی احکامات آجائیں تو پھر کسی کی ذاتی رائے کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی۔

لیکن اسکے باوجود اگر ان کی جانب سے عوامی مقامات پر ذاتی رائے کا اظہار کیا جارہا ہے تو اسے عوام اور انتخابی نظام کی بدقسمتی ہی کہا جاسکتا ہے جس کا اثر آئندہ انتخابات پر پڑے گا، آفاق احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پانچ سال کے دوران کراچی میں 6700سے زائد شہری ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں