مصباح یونس اور آفریدی کیلیے الوداعی تقریب سجانے کی تیاریاں
تقریب میں پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو اسپرٹ آف کرکٹ ٹرافی دی جائے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح، یونس خان اور شاہد آفریدی کے لیے 25 مئی کو الوداعی تقریب سجانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنرل باڈی میٹنگ 25 مئی کو ہو رہی ہے جس میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق، سینئر بیٹسمین یونس خان اور بوم بوم شاہد آفریدی کیلیے تقریب سجانے پر غور کیا جائے گا اور اس بات کا امکان ہے کہ اسی روز اسٹار کرکٹرز کے اعزاز میں پروقار تقریب سجائی جائے گی۔
تقریب میں پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو سپرٹ آف کرکٹ ٹرافی دی جائے گی، 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین یونس خان کو بھی ایوارڈ دیا جائے گا جب کہ تقریب میں سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔