آصف زرداری شہدائے اے پی ایس کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے

سانحہ اے پی ایس میں بچوں پر انتہائی ظلم کیا گیا، آصف زرداری

سانحہ اے پی ایس میں بچوں پر انتہائی ظلم کیا گیا، آصف زرداری، اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

لاہور:
پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری سے آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے والدین نے ملاقات کی جس دوران سابق صدر شہدا کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری خیبرپختونخوا کے دورے پر ہیں جہاں ان سے اے پی ایس شہداء فورم کے وفد نے ملاقات کی جب کہ سابق صدر نے سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سے بھی ملاقات کی، وفد میں شامل والدین نے اپنے بچوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں اور اس دوران سابق صدر شہدا کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔


اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس میں بچوں پر انتہائی ظلم کیا گیا، ہم بچوں کو شہید کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے شہدا فورم کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات سینیٹ میں پیش کرنے کا کہیں گے اور شہدا کو نشان حیدر دینے کے لیے سینٹ میں قرارداد بھی پیش کریں گے۔

Load Next Story