قائمہ کمیٹی کاای ایم ڈی ایف میں بے ضابطگیوں کا نوٹس

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترسے 26لاکھ روپے کا ٹی اے ڈی اے واپس لینے کی ہدایت.


Numainda Express January 24, 2013
پی آئی اے پروازوںمیںمہنگے کھانے کی سہولت ختم، ایکسپورٹ ترقیاتی فنڈکی تفصیل طلب. فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے وزارت تجارت کے ادارے ای ایم ڈی ایف میں بے ضابطگیوں پرتحفظات کااظہار کرتے ہوئے اب تک اس ادارے کی قانون سازی نہ کرنے پرذمے داری عائدکرکے کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

کمیٹی کااجلاس بدھ کو چیئرمین ندیم افضل چن کی زیرصدارت ہوا جس میں وزارت بین الصوبائی ہم آہنگی، وزارت تجارت اور دفاع کے آڈٹ اعتراضات کاجائزہ لیاگیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ 2کروڑسے زائد رقم ای ایم ڈی ایم نے وزارت کے افسران کوبیرون ملک دوروں کی مد میں ایڈوانس میں ٹی اے ڈی اے کے طورپردی ہے جس میںسابق وفاقی وزیر تجارت اور سیکریٹری تجارت بھی شامل ہیں۔ یہ رقم غیرقانونی طور پراداکی گئی۔

4

ارکان کمیٹی نے کہاکہ سرکاری ٹی وی کے ایک کیمرہ مین کو2500 یورو کیوں ادا کیے گئے ؟۔کمیٹی نے تمام رقم ریکور کرنے کی ہدایت کی جبکہ ذمے داران کے نام ویب سائٹ پربھی ڈالے جائیں گے۔ کمیٹی میںانکشاف ہواکہ سابق وزیرتجارت ہمایوں اختراوروزارت تجارت کے افسران نے بیرون ملک دوروںکے لیے ایکسپورٹ مارکیٹ ڈیولپمنٹ فنڈکے 26لاکھ روپے ٹی اے ڈی اے کی مدمیںوصول کیے۔

کمیٹی نے مذکورہ افرادسے رقم واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے اظہارناراضی کیا اورایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے فنڈز کی تمام تفصیلات طلب کرلیں۔ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن جنید نے کہاکہ پی اے سی کی ہدایت پرایم ڈی پی آئی اے کی تاحیات مراعات کی پالیسی ختم کر دی ہے۔ انھوںنے بتایاکہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں میںمہنگاکھانادینے کی روایت ختم کردی اب صرف ریفریشمنٹ دی جائیگی، اس فیصلے پررواںسال یکم فروری سے عملدرآمدکیاجا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |