مصباح الحق کی کل وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا
یونس خان کچھ روز بعد وطن واپس پہنچیں گے جب کہ ان کا بھی کراچی میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے فاتح کپتان مصباح الحق کا کل وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سینئر پلیئر کل صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچیں گے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے یونس خان 6 روز لندن میں قیام کے بعد وطن واپس لوٹیں گے، ان کا بھی کراچی میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان نے کہا کہ 7 سال تک قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اپنے مداحوں اور ساتھی پلیئرز کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے ریٹائرمنٹ کے دن کو خاص بنا دیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ کرکٹ برادری اور دنیا بھر میں موجود پرستاروں کی جانب سے ملنے والی محبت اور عزت افزائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، میں اسے اپنی زندگی کی ایک بہت بڑی کامیابی سمجھتا ہوں۔
واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے لیے منتخب 7 کھلاڑی پہلے ہی ویسٹ انڈیز سے لندن پہنچ چکے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں نے لاہور سے اڑان بھرتے ہوئے ان کو جوائن کر لیا ہے۔