کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خصوصی رمضان پیکیج کی منظوری دیدی
حکومت 160 کروڑ روپے کی سبسڈی دے گی جس کے تحت 19 مختلف اشیاء بازار سے سستے نرخوں پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہوں گی
كابینہ كی اقتصادی رابطہ كمیٹی (ای سی سی) نے مجموعی طور پر ایك ارب 60 كروڑ روپے كے خصوصی رمضان پیكیج كی منظوری دیدی۔
اسلام آباد میں كابینہ كی اقتصادی رابطہ كمیٹی كا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈار كی زیرصدارت ہوا جس میں ای سی سی نے ایك ارب 60 كروڑ روپے كے خصوصی رمضان پیكیج كی منظوری دیدی جب کہ پیكیج كے تحت 19 مختلف اشیاء بازار سے سستے نرخوں پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ہوں گی جن میں چاول، چائے، چینی، دالیں، آٹا، بیسن، كھجوریں، دودھ اورمشروبات سمیت دیگراشیاء شامل ہیں۔
ذرائع كے مطابق وفاقی حكومت كی جانب سے رمضان پیكیج كے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی فراہم كی جائے گی، آٹے پر فی كلو 4 روپے اور چینی پر فی كلو 5 روپے سبسڈی دینے كی تجویز ہے، گھی اور كوكنگ آئل پر فی كلو 15 ،15 روپے سبسڈی دی جائے گی، دال چنا پر 15 روپے اور دال مونگ پر10 روپے، دال ماش اور دال مسور پر10،10 روپے فی كلو جب كہ سفید چنا پر 15 روپے فی كلو سبسڈی دی جائے گی۔
بیسن پر فی كلو 15 روپے اور كھجور پر20 روپے فی كلو سبسڈی دینے كی تجویز كی منظوری كا امكان ہے، باسمتی، سیلا اور ٹوٹا چاول پر فی كلو 10،10 روپے، مشروبات كے 1500 ملی لیٹر بوتل پر15 روپے اور مشروبات كے 800 ملی لیٹر بوتل پر10 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ وفاقی حكومت كی جانب سے چائے پر سب سے زیادہ 50 روپے سبسڈی دی جائے گی جب كہ دودھ پر فی لیٹر 15 روپے سبسڈی دی جائے گی، رمضان ریلیف پیكیج كے تحت مصالحہ جات پر10 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔