فلم نہ ڈرامہ میرا کا معاوضہ 75 لاکھ ہوگیا

اسپتال کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے ، بالی ووڈ میں 2 کروڑ معاوضہ لوں گی، میرا

 اسپتال کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے ، بالی ووڈ میں 2کروڑ معاوضہ لوں گی فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
فلم اسٹار میرا نے آئندہ سے اپنا فلمی معاوضہ 75 لاکھ روپے لینے کا فیصلہ کر لیا جب کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے دو کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گی۔


اس حوالے سے اداکارہ میرا نے کہا کہ مجھے اپنے اسپتال کے پروجیکٹ کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے اور میں نے طویل عرصے سے اپنے معاوضے میں اضافہ بھی نہیں کیا تھا تاہم اب اسپتال کے پروجیکٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں بننے والی فلموں کا معاوضہ 75لاکھ کر دیا ہے جب کہ بالی ووڈ میں بننے والی فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2کروڑ روپے وصول کروں گی ۔

انھوں نے کہا کہ میرا مقصد انسانیت کی خدمت ہے اور اسی جذبے کے تحت میں نے اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا تھا ، چند ایک صاحب ثروت لوگ آگے آئے ہیں مگر اکثریت اس نیک کام میں پیچھے رہی ہے اور میں ان سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس نیک مقصد میں میرے ساتھ شامل ہوں تاکہ میری اور انکی آخرت بہتر ہو سکے ۔
Load Next Story