تحریک انصاف کا ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا مطالبہ

ڈان لیکس پر طارق فاطمی كو قربانی كا بكرا بنایا گیا، شیریں مزاری


ویب ڈیسک May 16, 2017
ڈان لیکس پر طارق فاطمی كو قربانی كا بكرا بنایا گیا، شیریں مزاری، فوٹو؛ فائل

KARACHI: پاكستان تحریك انصاف كی جانب سے ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ قومی اسمبلی میں میں پیش كرنے كا مطالبہ كردیا گیا۔

قومی اسمبلی میں نكتہ اعتراض پر پاكستان تحریك انصاف كی ركن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے كہا كہ ڈان لیكس انكوائری رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش كی جائے، وزیر داخلہ نے معاملے كو قومی سلامتی كے منافی قرار دیا تھا، بند كمروں میں قومی سلامتی سے متعلق معاملات حل كر لیے گئے كسی كو تفصیلات نہیں معلوم، اگر یہ قومی سلامتی كا مسئلہ نہیں تھا تو كوركمانڈرز اور وزیر داخلہ اپنے موقف سے دستبردار ہوں۔

شیریں مزاری نے کہا کہ ڈان لیکس پر طارق فاطمی كو قربانی كا بكرا بنایا گیا لیکن انہوں نے خود پر لگے الزامات كو مسترد كیا، اگر ڈان كی خبر غلط تھی تو پتا چلائیں كہ جھوٹی خبر لیك كرنے كا ذمہ دار كون تھا، مكمل رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش كی جائے، اگر خبر جعلی تھی تو كیا یہ سزا كافی ہے اگر خبر پلانٹ كی گئی ہے تو پلانٹ كرنے والے كا تعین كیوں نہیں كیا گیا۔

تحریك انصاف كے ركن اسمبلی اسد عمر نے كہا كہ ڈان كی خبر كو قومی سلامتی كے منافی قرار دیا گیا تھا اور وزیر داخلہ نے كہا كہ تھا كہ اس خبر سے پاكستان كے بیانیہ كو نقصان پہنچا یا گیا، جے آئی ٹی میں من گھڑت اسٹوری كی تحقیق كا كہا گیا تھا لیكن بنیادی سوالوں كا جواب آج تك نہیں ملا، طارق فاطمی كا اس سے كیا تعلق تھا، اگر سب كچھ سچ تھا تو كیس اے پی این ایس كو كیوں بھیجا گیا، اگر حكومت نے یہ خبر نہیں لگوائی تو كیا سرل المیڈا یا ڈان نے پاكستان كے خلاف سازش كی، پاكستان كی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی كی پالیسی بنانا اس پارلیمان كا اختیار ہے، ہم یہ اجا زت نہیں دیں گے كہ خبریں لگوا كر پاكستان كی فوج كو دنیا میں بدنام كیا جائے، یہ پوری قوم كی بد نامی ہے جو سپاہی قوم كا دفاع كر تے شہید ہو ئے ان كا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں